09 جون ، 2013
کراچی … وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق سید قائم علی شاہ نے لیاری میں پرتشدد واقعات کو نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ امن و امان کو بحال رکھنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس رکھا جائے اور لیاری کے متاثرہ علاقوں میں پولیس، رینجرز کے گشت میں اضافے کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو مربوط بنایا جائے۔