پاکستان
09 جون ، 2013

نوشہروفیروز : ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا کمسن آفاق عامر بازیاب

نوشہروفیروز…نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے کمسن مغوی آفاق عامر کو پولیس نے بازیاب کر اکر 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی نوشہروفیروز امجد احمد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کمسن مغوی کو خیرپور کے علاقے چونڈکو میں کیلے کے فصل میں چھپا کر رکھا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کراکے4 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا ، اغواکاروں نے بچے کی بازیابی کے لئے ایک کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا تھا۔

مزید خبریں :