پاکستان
09 جون ، 2013

پاکستان کی بولنگ لائن مضبوط ہے ،ڈی ویلیرز

برمنگھم…برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے کہا کہ ڈیل اسٹین بدستور ان فٹ ہیں ، پاکستان کیخلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی اسٹرینتھ کا اندازہ ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ پاکستانی ٹیم پریشر صورتحال میں اچھا پرفارم کرتی ہے ، پاکستان کا بولنگ اٹیک کافی اچھا ہے خاص طور پر سعید اجمل بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم پاکستان سے ڈو آر ڈائی کے میچ کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں :