09 جون ، 2013
اسلام آباد…قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرمرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ معیشت کی بحالی ڈرون حملے روکنا ، دہشت گردی اور بجلی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ایبٹ آباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صوبوں میں حکومت سازی کرنے والی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت یکساں ترقی کے مواقع پر یقین رکھتی ہے لیکن اس وقت حکومت کی اولین ترجیحات میں معیشت کی بحالی، توانائی کے بحران پر قابو پانا اور ملک کی سلامتی کا دفاع کرنا ہے۔