10 جون ، 2013
کراچی…کراچی میں پٹیل پاڑہ اور جہانگیر روڈ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق پٹیل پاڑہ کے علاقے دربند بازار، جہانگیر روڈ، تنگ گلی اور فلمستان سینماء والی گلی میں پولیس نے ٹارگٹیڈ کارروائیاں کیں،جس کے دوران 8 افراد کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم اور ایک سیاسی جماعت سے ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔