10 جون ، 2013
لاہور… ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے شہر دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ،جبکہ بھکر میں 49 جھنگ اور ڈیرہ غازی خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشترشہروں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں رہے۔