کھیل
13 جون ، 2013

ایگون چیمپین شپ: ٹامس برڈیچ اور لیٹن ہیوٹ تیسرے مرحلے میں

ایگون چیمپین شپ: ٹامس برڈیچ اور لیٹن ہیوٹ تیسرے مرحلے میں

لندن…چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ اور آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ ایگون چیمپین شپ کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے، اینڈی مرے کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔لندن میں جاری ایونٹ میں ٹامس برڈیچ کا مقابلہ تھا ہالینڈ کے تھیمو ڈی بیکر سے، ٹامس برڈیچ نے ڈچ کھلاڑی کو چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب سابق ومبلڈن چیمپین لیٹن ہیوٹ نے بلغاریہ کے گریگور دیمیٹروو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنائی، اس میچ کو دیکھنے کے لئے دیمیٹروو کی گرل فرینڈ ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا بھی موجود تھیں ۔برطانیہ کے اینڈی مرے اور فرانس کے نکولس ماہو کا میچ بارش سے متاثر ہوا۔عالمی نمبر دو کھلاڑی نے چھ تین سے پہلا سیٹ جیتا تھا جس کے بعد بارش کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا۔

مزید خبریں :