انٹرٹینمنٹ
13 جون ، 2013

سوناکشی سنہا کی فلم ”لٹیرا“کے نئے گانے”زندہ ہوں“کی وڈیو جاری

 سوناکشی سنہا کی فلم ”لٹیرا“کے نئے گانے”زندہ ہوں“کی وڈیو جاری

ممبئی…بولی ووڈکی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا اور بینڈ باجا بارات سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے ہیرو رنویر سنگھ کی بحیثیت ہیرو ہیروئن پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم”لٹیرا“کے ٹریلر کے بعدنئے گانے کی وڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ"زندہ ہوں یار،کافی ہے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کوفلم کی موسیقی ترتیب دینے والے موسیقار امیت ترویدی نے خود اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ فلم اُڑان سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار وکرم ادیتیہ موٹوانی کی اس فلم کو ان کیساتھ ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز کی ایکتا اور شوبھا کپور، وکاس بہل،انوراگ کیشپ اورمدھو مانٹینا نے پروڈیوس کیا ہے۔اس فلم کا اسکرین پلے خود وکرم ادیتیہ موٹوانی نے بھاوانی آئیر کیساتھ مل کر تحریر کیا ہے جس میں رنویر سوناکشی سنہا کیساتھ پہلی بار رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔فلم لٹیرا میں 1950کی دہائی کی ایک رومانوی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں ہیروہیروئن اپنے والدین کی مرضی کیخلاف بھاگ کر شادی کرتے ہیں جو تلخ مراحل سے گزر کر نیا موڑ لے لیتی ہے۔ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم" لٹیرا" بالاجی موشن پکچرز اور فینٹم فلمز کے تحت رواں سال5جولائی کو ریلیز کی جائیگی

مزید خبریں :