کھیل
13 جون ، 2013

چیئرمین پی سی بی کوکام سے روکنے کا حکم امتناعی برقرار

چیئرمین پی سی بی کوکام سے روکنے کا حکم امتناعی برقرار

چیئرمین پی سی بی کو کام سے روکنے کا حکم امتناعی برقرار
اسلام آباد …اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو کام سے روکنے کا حکم امتناعی برقرار رکھاہے، عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے چیئرمین پی سی بی کو کام سے روکنیکا حکم امتناعی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو قائم مقام چیئرمین مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ قائم مقام چیئرمین کو آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ ذکا اشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی سی بی اکتوبر 2011 سے کام کر رہے ہیں ، انگلینڈ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی سی کی میٹنگ میں شرکت کی اجازت دی جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہورہی ہے۔کیس کی مزید سماعت 19 جون کو ہو گی۔

مزید خبریں :