صحت و سائنس
13 جون ، 2013

کراچی میں ڈینگی بخارسے مزید گیارہ افراد متاثر

کراچی میں ڈینگی بخارسے مزید گیارہ افراد متاثر

کراچی…کراچی میں ڈینگی بخارسے مزید گیارہ افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں اس سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ا 264 ہوگئی ہے۔ سندھ کے ڈینگی سرویلئنس سیل کے صوبائی فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ اس سال سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد 264تک پہنچ چکی ہے۔ ان متاثرہ کیسز میں 256کراچی اور آٹھ اندرون سندھ سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی سے متاثرہ13 مریض ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ کراچی میں مزید 11نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ان میں سے ایک مریض صحت یاب ہو چکا ہے۔



مزید خبریں :