13 جون ، 2013
کوئٹہ…گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے گورنربلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔واضح رہے کہ تقریباً 80سالہ گورنر محمد خان ،پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی اور جامعہ ملیہ دہلی کے فارغ التحصیل ہیں ، اور وہ اس سے قبل سول سروسز میں رہ چکے ہیں۔