پاکستان
13 جون ، 2013

الطاف حسین ہی پاکستان کو کرپٹ سیاسی نظام سے نجات دلا سکتے ہیں، جنیدفہمی

 الطاف حسین ہی پاکستان کو کرپٹ سیاسی نظام سے نجات دلا سکتے ہیں، جنیدفہمی

واشنگٹن ڈی سی…ایم کیو ایم امریکہ کے زیرِ اہتمام امریکہ کے سولہ شہروں میں اے پی ایم ایس او کا35واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یوم ِتاسیس کے بڑے اجتماعات وشنگٹن ڈی سی، نیویارک، شکاگو، نیوجرسی، ہیوسٹن، ڈیلاس، اٹلانٹا، لاس ا، ڈیٹرائٹ اور جنوبی فلوریڈا میں منعقد ہوئے جن میں ایم کیو ایم شمالی امریکہ کے نگران عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ارشد حسین، ندیم صدیقی سمیت مرکزی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ یومِ تاسیس کی تقریبات میں کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ اجتماع سے سنٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کا قیام، تحریک کے اغراض ومقاصد اور قائدِ تحریک الطاف حسین کی جدّوجہد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے 11جون 1978 کو پاکستان میں اے پی ایم ایس او کی شکل میں نوجوان ، با کردار پڑھی لکھی اور ایماندار قیادت متعارف کرادی تھی، قائدِ اعظم کے پاکستان کو جس کرپٹ سیاسی اور موروثی نظام کے حوالے کردیا گیا ہے اس سے نجات کی کنجی صرف قائدِ تحریک الطاف حسین کے پاس ہے۔نیویارک اور اٹلانٹا میں یومِ تاسیس کے اجتماعات سے جوائنٹ آرگنائزر محمدارشد حسین اور ندیم صدیقی نے خطاب کیا ۔ اور کہا کہ اے پی ایم ایس او کی شکل میں شروع ہونے والا چھوٹا سا قافلہ آج ایم کیو ایم کی صورت میں انقلاب کا کاروان بن چکا ہے، انہوں نے تحریک کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کے شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دی جایئنگی۔ اجتماعات میں قائدِ تحریک الطاف حسین کی صحت اور درازیء عمر کے ساتھ تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائے بھی کی گئیں۔ اس موقع پر ذمہ داران و کارکنان نے الطاف حسین سے تجدیدِ عہدِوفا کی اور اپنے اس عزم کو بھی دہرایا کے وہ نہ صرف اپنی آخری سانس تک تحریک کے وفادار رہیں گے بلکہ تحریک کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔



مزید خبریں :