پاکستان
13 جون ، 2013

متحدہ حکومت میں شامل ہو،امن کمیٹی کا پی پی سے تعلق نہیں،رحمان ملک

متحدہ حکومت میں شامل ہو،امن کمیٹی کا پی پی سے تعلق نہیں،رحمان ملک

کراچی …سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ صدرزرداری کے کہنے پرکراچی آیاہوں۔الطاف بھائی نے پیغام دیاتھاکہ دونوں جماعتیں مل کرکام کریں گی،کراچی ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کودعوت دیتاہوں کہ ہمیں جوائن کریں مل کرکام کرینگے،انھوں نے کہا کہ لیاری امن کمیٹی کاپیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے پہلے تو گورنر سندھ سے ملاقات کی اور بعد میں صدر زرداری کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :