کھیل
15 جون ، 2013

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوں گے

لندن …آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے، پاکستانی شاہین بھارتی شیروں پر جھپٹنے کیلئے تیارہیں، لیکن ہارجیت کا فیصلہ کل گراوٴنڈ میں پرفارمنس پر ہوگا۔ جیت کسی کی بھی ہو یہ بات طے ہے کہ اس مقابلے کا انتظار سب کو ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے لیے کچھ نہیں بچا ، لیکن عزت بچانے کا ایک موقع ضرور بچا ہے، اور وہ کل کا میچ ہے۔ٹورنامنٹ کی ہاری پاکستان ٹیم اگر یہ ایک جنگ جیت جائے تو ناراض شائقین کا دکھ کم کرسکتی ہے ، لیکن یہ اتنا آسان بھی نہیں ، جیت کی راہ چلتی بھارتی ٹیم کو ہرانا پاکستان ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوگا ۔مصباح الحق کو ایک نہیں کئی ایک پریشانیاں لاحق ہیں ، مسلسل شکستوں کا دباوٴ، بیٹنگ لائن کی ناکامی اور ٹورنامنٹ سے چھٹی ۔اس سارے دباوٴ سے قومی ٹیم چھٹکارا پاسکتی ہے اگر وہ کل بھارت کو ہرادے۔

مزید خبریں :