کھیل
14 جون ، 2013

چیمپنزٹرافی:جنوبی افریقاکا ویسٹ انڈیزکو جیت کیلئے231رنز کا ہدف

چیمپنزٹرافی:جنوبی افریقاکا ویسٹ انڈیزکو جیت کیلئے231رنز کا ہدف

کارڈف…جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے231رنز کا ہدف دے دیا ہے، چیمپنزٹرافی کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ کو 31اوورز تک محدودکردیا گیا، جنوبی افریقا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 230رنز بنائے۔اوپنرز کولن انگرام اورہاشم آملہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو مضبوط آغاز فراہم کیا،انگرام نے73اورآملہ نے23رنز اسکور کئے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی26گیندوں پر 37رنز بنابٹورے۔پیلیسس اور ملر نے بھی بھرپوربیٹنگ کی،پیلیسس نے 35جبکہ 38رنزسمیٹے،یوں جنوبی افریقا نے مقررہ31اوورز میں ویسٹ انڈیز کوجیت کیلئے231رنز کاہدف دینے میں کامیاب ہوگیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیوائن براو نے دو، جبکہ رامپال،سیموئلز اورپولارڈ صرف،ایک ،ایک وکٹ ہی لے سکے۔

مزید خبریں :