کھیل
11 مارچ ، 2012

ورلڈ کپ میں پاک بھارت سیمی فائنل پر سٹے بازی کے سائے

ورلڈ کپ میں پاک بھارت سیمی فائنل پر سٹے بازی کے سائے

لندن … ایک برطانوی اخبارنے بھارتی سٹے بازوں کی طرف سے انگلینڈ کی کاوٴنٹی کرکٹ اور بین الاقوامی میچ کے نتائج فکس کرنے کا انکشاف کیا ہے ،جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سٹے بازوں کی طرف سے بین الاقوامی میچز کے من پسند نتائج حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو لاکھوں پاوٴنڈز کی پیش کش کی گئی۔ اس میں گذشتہ سال کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل بھی شامل ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی کے بک میکر نے انگلش کاوٴنٹی کو سٹے بازی کے لیے اچھی مارکیٹ قرار دیا ، اور کہا کہ یہ نسبتا کم اہم میچز ہوتے ہیں اور کوئی ان کی نگرانی نہیں کرتا ،اسی وجہ سے یہاں سے کسی رکاوٹ کے بغیر اچھی رقم بنائی جاسکتی ہے،برطانوی اخبار کے مطابق سٹے بازوں کی رسائی تمام انٹرنیشنل میچز ، آئی پی ایل ، بی پی ایل اور انگلش کاوٴنٹی تک ہے ، برطانوی اخبار نے انکشاف کیا کہ کھلاڑیوں تک رسائی کیلیے بالی وڈ کی ایک اداکارہ کو بھی استعمال کیا گیا ۔یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک ہفتے پہلے ہی انگلش کاوٴنٹی ایسکس کے سابق بولر مرون ویسٹ فیلڈ کرکٹ کرپشن کا جرم قبول کرنے کے بعد جیل جاچکے ہیں ، وہ اس جرم میں سزا پانے والے پہلے انگلش کرکٹرہیں،آئی سی سی ترجمان کاکہنا ہے کہ برطانوی اخبار کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں گی ۔

مزید خبریں :