پاکستان
14 جون ، 2013

حمزہ قتل کیس: مقدمے کا چالان اے ٹی سی میں داخل کرنے کی ہدایت

کراچی …بلال احمد…ماتحت عدالت نے حمزہ قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔جمعے کو لنک جوڈیشل مجسٹر یٹ جنوبی کی عدالت میں حمزہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزمان شوکت ،ادریس اور مشتاق سمیت دیگر موجود تھے۔سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرعبد الوحید نے فاضل عدالت کے جج کو بتایا کہ مقدمے کے تفتیشی آفیسر محمد حمید نے ان کے دفتر میں مقدمے کا چالان جمع کرایا تھا ، اس چالان کے مطالعے ،تمام شواہد او ر گواہان کے بیانات کے تناظر میں یہ کیس شاہ زیب قتل کیس کے طرز کا بنتا ہے اور اس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعات 6اور 7کا اضافہ کیا جا نا چاہیئے جس پر فاضل عدالت کے جج نے مقدمے کے تفتیشی آفیسر کو مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعات 6اور 7کا اضافہ کرنے کی ہدایت کی بعدازاں مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعات 6اور 7 اضافہ کرکے مقدمے کا چالان پیش کیا جس پر فاضل عدالت نے مقدمے کے تفتیشی آفیسر کو آج چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید خبریں :