11 مارچ ، 2012
ٹانک…ٹانک میں ایک مرغی کی وجہ سے مرغی فروش کی لاٹری نکل آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سونے کا انڈا دینے والی مرغی کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ مگر ٹانک میں مرغی فروش کنگ مروت کے پاس ایسا چوزہ آگیا ہے جو سونے کا انڈا تو نہیں دیتا لیکن اس کی وجہ سے کنگ مروت کی مرغیاں خوب فروخت ہورہی ہیں۔ چوزے کی خاص بات اس کی چار ٹانگیں ہیں۔۔ اضافی دو ٹانگیں اْسے چلنے میں مدد تو نہیں دیتیں البتہ ان کی وجہ سے کنگ مروت مرغی فروش ٹانک میں دور دور تک مشہور ضرور ہوگیا ہے۔