15 جون ، 2013
اسلام آباد…سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافے کااعلان کر دیا گیا ہے،تنخواہ بڑھانے کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں نے اضافے کے بعد حکومت پر20 ارب کااضافی بوجھ پڑے گا۔وفاقی بجٹ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنائی گئی تھی ،کمیٹی نے ساڑھے7فیصداضافے کی تجویزدی تھی۔تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی سے ہوگا۔