15 جون ، 2013
چمن…بلوچستان کے شہر چمن میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق بس میں سوار افراد شادی میں شرکت کے لئے کوئٹہ سے افغانستان جارہے تھے۔ چمن گرڈ اسٹیشن کے قریب بس اور ٹرک کی ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ،، مرنے والوں میں پانچ بچے اور پانچ عورتیں بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔