پاکستان
16 جون ، 2013

تھرپارکر: 9روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 48 ہوگئی

تھرپارکر: 9روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 48 ہوگئی

تھرپارکر…تھرپارکر میں رانی کھیت بیماری سے موروں کی ہلاکت روکی نہیں جاسکی ہے ۔مزید دو مور مرنے کے بعد 9روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 48 ہوگئی۔محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے گاوٴں سجائی میں ایک اور ابڑی میں ایک مور رانی کھیت بیماری کے باعث ہلاک ہوگئے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف صحرائی پرندے کی ہلاکتیں روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہا ۔گزشتہ 9 روز کے دوران بیماری سے ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 48ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :