دنیا
16 جون ، 2013

ترکی: غازی پارک خالی کرا لیا گیا

ترکی: غازی پارک خالی کرا لیا گیا

استنبول …ترک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غازی پارک میں دھرنا دیے ہوئے مظاہرین کوباہر نکال دیا۔پارک کی صفائی کا کام جاری ہے۔ ترکی میں وزیراعظم طیب اردگان کے اعلان کے بعد پولیس نے گزشتہ شام استنبول کے تقسیم اسکوائر پر کارروائی کی۔پارک کو خالی کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل اور تیز دھار پانی برسانے کے علاوہ ربر کی گولیاں بھی چلائیں۔ اس وقت پارک کی صفائی کا کام جاری ہے ۔

مزید خبریں :