16 جون ، 2013
لاہور …لاہور میں ہونے والی پری مون سون کی ایک ہی بارش نے ماڈل ٹاوٴن انڈر پاس کے اوپر والی سڑک کے پختگی کا پول کھول دیا۔ابھی تو مون سون سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوا ہی نہیں،پری مون سون کی ایک بھرپور بارش نے صرف تین ماہ قبل تعمیر ہونے والی سڑک کے معیاری ہونے کی قلعی کھول دی۔بارش نے ماڈل ٹاوٴن انڈر پاس کے اوپری حصے کو دو فٹ تک نیچے دھکیل دیا ہے۔ متاثرہ سڑک کے تیس فٹ تک حصے کو ٹریفک کے لئے بند کر کے مرمت شروع کردی گئی ہے