دنیا
16 جون ، 2013

شمالی کوریا کی امریکا کو اعلیٰ سطح پر مذاکرات کی پیش کش

شمالی کوریا کی امریکا کو اعلیٰ سطح پر مذاکرات کی پیش کش

پیانگ یانگ …شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی پروگرام اور جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے کے لئے امریکا کو اعلیٰ سطح پر مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ یہ پیش کش شمالی کوریا کے نیشنل ڈیفنس کمیشن نے ایک بیان میں کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کئی اہم اور بنیادی معاملات پرامریکا سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ان میں دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔ بیان میں امریکا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کرے۔ تاہم شمالی کوریا نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو مذاکرات کے لئے پیشگی شرائط عائد کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :