پاکستان
16 جون ، 2013

ویمن یونیورسٹی اور بو لان میڈیکل ہسپتال دھماکوں کے مقدما ت درج

 ویمن یونیورسٹی اور بو لان میڈیکل ہسپتال دھماکوں کے مقدما ت درج

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر ویمن یونیورسٹی اور بو لان میڈیکل ہسپتال میں دھماکوں کے مقدما ت درج کر لئے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ فیاض سنبل نے جیو نیوز کو بتایاکہ بروری تھانہ میں دونوں واقعا ت کے مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ،قتل اقدام قتل، تین چار پانچ ایکسپلویسو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل ہسپتال میں گزشتہ روز ہونے دھماکوں اور فائرنگ کے باعث 25افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :