16 جون ، 2013
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں تیسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر اور ساس نے خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ گجرانوالہ کے علاقے بختے والا کی رہائشی خاتون فائزہ نے بتایا کہ اس کی شادی پانچ سال پہلے عدنان سے ہوئی تھی۔ عدنان چھوٹی چھوٹی باتوں پر اْسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ تیسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر اور ساس نے کمرے میں بند کرکے تشدد کیا۔ فائزہ کے رشتے داروں نے اسے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال گجرانوالہ منتقل کیا ۔