پاکستان
16 جون ، 2013

بانی پاکستان کی رہائش گاہ کو نہیں، عوام کے دل کو جلا یا گیا ،حمزہ شہباز

لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ زیارت میں بانی پاکستان کی رہائش گاہ کو نہیں پاکستان کے عوام کے دل کو جلا یا گیا ہے۔کوئٹہ میں شہادت پانیوالی طالبات پنجاب اورپاکستان کی بیٹیاں تھیں۔ شاہدرہ میں لیگی کارکنوں کی طرف سے اظہار تشکر کی تقریب میں ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ نے بلوچ قوم پرستوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اپنے اقتدار کی قربانی دی ہے ، ان کے زخموں پر مرحم رکھیں گے ان کے تمام مطالبات مانیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے جن کو بوتل میں بند کریں گے، بلدیاتی انتخابات کی بھی آمد آمد ہے جن میں مخلص لوگوں کو ٹکٹ دیں گے۔

مزید خبریں :