پاکستان
16 جون ، 2013

اسکردو : دریائے سندھ کا پانی ائیرپورٹ سے ملحقہ گاوٴں حوطو میں داخل

اسکردو : دریائے سندھ کا پانی ائیرپورٹ سے ملحقہ گاوٴں حوطو میں داخل

اسکردو…اسکردو میں دریائے سندھ کا پانی ائیرپورٹ سے ملحقہ گاوٴں حوطو میں داخل ہوگیا۔ دریا کا رہائشی علاقے سے فاصلہ صرف بیس فٹ رہ گیا ہے۔ لوگ گاوٴں خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ دریائے سندھ میں بڑھتے ہوئے سیلابی ریلے کے باعث حوطو گاوٴں میں دریائی کٹاوٴ میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔ دریا کا پانی گاوٴں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس ہے۔ دریا کا فاصلہ رہائشی مکانات سے صرف 20 فٹ کی دوری پر رہ گیا ہے۔ لوگ گھروں کو خالی کرکے محفوظ مقامات پر خیموں میں منتقل ہوگئے ہیں جہاں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک انہیں بنیادی ضروریات مہیا نہیں کی گئیں، پانچ سال سے دریائی کٹاوٴ کے باعث حوطو گاوٴں میں ابھی تک پانچ ہزار کنال سے زائد زرعی زمین اور لاکھوں کی تعداد میں پھلدار اور غیر پھلدار درخت دریا برد ہوچکے ہیں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کی وجہ سے اب ایک ہنستا بستا گاوٴں تیزی سے دریا برد ہورہا ہے۔

مزید خبریں :