پاکستان
17 جون ، 2013

گھوٹکی : نہر میں50 فٹ چوڑا شگاف، کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب

گھوٹکی : نہر میں50 فٹ چوڑا شگاف، کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب

گھوٹکی…گھوٹکی کی ایک نہر میں50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی۔جبکہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں نرلی کینال میں 50فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔ جس سے کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔نہری پانی آبادی میں داخل ہونے سے کئی گھر زیرآب آگئے ہیں اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کینال میں شگاف بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پڑا۔ جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ ایس ڈی اومحکمہ آب پاشی واحد بخش چاچڑ کا کہناہے کہ شگاف جلدپرکرلیاجائیگا۔

مزید خبریں :