دنیا
19 جون ، 2013

بھارت میں طوفانی بارشیں،6 روز میں 130 افراد ہلاک

 بھارت میں طوفانی بارشیں،6 روز میں 130 افراد ہلاک

نئی دہلی… بھارت کے شمالی علاقوں میں 6 روز سے جاری طوفانی بارش 130 افراد کی جان لے چکی ہیں ، متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ریاست اتر کھنڈ اور ہماچل پردیش میں مون سون وقت سے پہلے ہی پہنچ گیا ہے اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ فوج اور دیگر فورسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بارش نہ رکنے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔سب سے زیادہ نقصان پہاڑی ریاست اتر کھنڈ میں ہوا ہے۔بارش اور سیلاب کے باعث 75 ہزار افراد مختلف پہاڑی علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :