19 جون ، 2013
ماسکو… روس میں ایک فوجی تربیتی مرکز کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں میں30افراد زخمی ہو گئے ، 6 ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا۔حادثہ کا نشانہ بننے والا فوجی تربیتی مرکز روس کے جنوب مغربی علاقے سمارا میں واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں 5 دھماکے ہوئے ، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ30 معمولی زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے، 6 ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا۔ دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ ڈپو میں گولہ بارود سمیت تقریبا11 ملین اشیا ء موجود تھیں۔