19 جون ، 2013
کراچی…الیکٹرونک و موبائل مارکیٹ کے سابق صدر محمد عرفان خان کے قتل میں ملوث ملزم مظاہر عرف رونی کو سائٹ ایریا سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے محمد عرفان خان سمیت متعدد افراد کو لوٹنے میں مزاحمت کے دوران قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کا تعلق ایک لسانی طلبہ تنظیم سے ہے۔