دنیا
19 جون ، 2013

بھارت میں 6 دن سے جاری بارشوں سے ہلاکتیں 138 ہوگئیں

بھارت میں 6 دن سے جاری بارشوں سے ہلاکتیں 138 ہوگئیں

ممبئی … بھارت کے شمالی علاقوں میں 6 روزسے جاری بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہوگئی جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اترکھنڈ اور ہماچل پردیش مییں مزید 8 افراد ہلاک ہونے سے 6 روز میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہوگئی جبکہ ردرا پریاگ اور چامولی کے اضلاع سے ڈھائی ہزار افراد کو ریسکیو کیاگیا ہے، 12 ہزار ہندو یاتری اب بھی سیلابی پانی میں پھنسے ہیں، متاثرہ افراد کیلئے امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند ہوگئی ہے، حکومت نے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان بھی کیاگیا۔

مزید خبریں :