پاکستان
20 جون ، 2013

سندھ حکومت میں شمولیت:ہاں یانہیں،متحدہ کا عوامی ریفرنڈم آج ہوگا

سندھ حکومت میں شمولیت:ہاں یانہیں،متحدہ کا عوامی ریفرنڈم آج ہوگا

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ حکومت میں شمولیت یااپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آزادکشمیر سمیت ملک بھرمیں ”عوامی ریفرنڈم “ آج( جمعرات20جون) ہوگاجس میں عوام وکارکنان سے رائے طلب کی جائے گی کہ آیاایم کیوایم سندھ حکومت میں شامل ہوں یانہیں؟۔عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اوراس سلسلے میں ایک بیلٹ پیپربھی تیارکیاہے جس پرسندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے (ہاں)اور(نہیں)کے دو خانے دیئے گئے ہیں جبکہ ریفرنڈم کے سلسلے میں ملک بھرکی عوام کی شرکت لازمی بنانے کیلئے ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم صوبائی،ضلعی،زونز اورسیکٹرویونٹ کے دفاترمیں خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ کراچی کے پانچ مختلف اضلاع میں بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ سنیٹرل (الکرم اسکوائر)،ڈسٹرکٹ ایسٹ ( لبرٹی چوک طارق روڈ)، ڈسٹرکٹ ویسٹ ( شاہراہ اورنگی چورنگی نمبر5، ڈسٹرکٹ ساؤتھ (یونٹ 10ٹی این ٹی کالونی )، ڈسٹرکٹ ملیر(تانگہ اسٹینڈ ملیر، یونٹ 100)شامل ہے اس طرح اندورن سندھ میں مختلف زونز حیدرآباد ، آباد، میر پور خاص، سکھر، نوابشاہ، سانگھڑ،ٹنڈوالہیار، جام شورو، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی، خیر پور، نوشہروفیروز، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، کشمور، جیکب آبادمیں ایم کیوایم کے زونل دفاترکے باہر بھی کیمپس لگائے جائیں گے جبکہ ایم کیوایم اپرپنجاب زون، سنیٹرل پنجاب زون، جنوبی پنجاب زون ، بلوچستان،خیبر پختونخواہ اورگلگت و بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے صوبائی اورضلعی دفاتر کے باہر کیمپ قائم کرکے عوام وکارکنان سے رائے طلب کی جائے گی جبکہ پولنگ کاعمل مکمل ہونے کے بعدایم کیوایم عوامی رائے کوسامنے رکھ کرفیصلے کااعلان کریگی۔

مزید خبریں :