پاکستان
20 جون ، 2013

آزاد کشمیر کا پچپن ارب اڑسٹھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

آزاد کشمیر کا پچپن ارب اڑسٹھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

مظفرآباد…آزاد کشمیر کا پچپن ارب اڑسٹھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردارغلام صاد ق کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں وزیرخزانہ چوہدری عبدالطیف اکبرنے بجٹ پیش کیا۔بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلیے دس ارب پچاس کروڑ روپے اورغیر ترقیاتی اخراجات کیلیے پینتالیس ارب اٹھارہ کروڑ پچپن لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بجٹ کی تیاری میں تجاویزشامل نہ کرنے پراپوزیشن نے اجلاس سے واک آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :