کھیل
20 جون ، 2013

مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں،شعیب اختر

 مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں،شعیب اختر

کراچی…سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ چمپیئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں، ٹیم میں سعید اجمل اور محمد حفیظ نہ ہوں تو بنگلادیش سے بھی ہارجائیں گے۔ جیو نیوز سے بات کر تے ہوئے شعیب اختر نے کہاپاکستان ٹیم کی بولنگ بھی کوئی خاص نہیں ،ٹیم سے سعید اجمل اور محمد حفیظ کو نکال دیں تو بنگلادیش سے جیتنا بھی مشکل ہوجائے گا ۔ روالپنڈی ایکسپریس نے کہا چمپیئنز ٹرافی میں شکست کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں، لیکن صرف پلئیرز کو نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا ،آفیشلز کو بھی فارغ کردینا چاہیے ۔

مزید خبریں :