پاکستان
20 جون ، 2013

پشاور:شہید پو لیس اہلکاروں کے لواحقین کی امدادی رقم میں اضافے کا اعلان

پشاور…خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہونے والے پو لیس اہلکاروں کے لواحقین کو 30 کی بجائے 40 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں جیو نیوز کے نمائندے آفتاب احمد سے گفتگو میں انسپکٹرجنرل خیبر پختون خوا احسان غنی کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے پیکج میں اضافہ کردیا گیا ہے۔آئندہ شہداء کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس سے قبل شہید اہلکاروں کے لواحقین کو تیس لاکھ روپے دئیے جاتے تھے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے لئے بھرتیوں میں مخصوص کوٹہ ختم کرکے خاندان کے اہل افراد کو پولیس میں بھرتی کیاجائیگا۔

مزید خبریں :