انٹرٹینمنٹ
21 جون ، 2013

سپر مین دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد پاکستان پہنچ گیا

سپر مین دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد پاکستان پہنچ گیا

کراچی…سپر مین دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ مین آف اسٹیل جیو فلمز کے تعاون سے آج ملک بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی۔اس بار کی جانے وا لی تبدیلیاں شائقین کو اتنی بھائیں کہ فلم نے باکس آفس پر نمبر ون کی جگہ پائی۔پہلی بار سپر مین کا کردار اداکرنے والے برطانوی اداکار ہینری کیول کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔ان تمام تر کامیابیوں کو سمیٹے مین آف اسٹیل جیو فلمز کے تعاون سے آج ملک بھر کے سنیماگھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :