21 جون ، 2013
لاہور … ڈی سی او لاہور نے ضلعی سرکاری دفاترمیں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں ضلعی سرکاری دفاتر کے سربراہوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اوران کا عملہ ہفتے کے روز دفاتر میں حاضر رہے۔ دوسری جانب ضلعی دفاتر میں کام کرنے والے افسروں اور ملازمین نے ڈی سی او کے اس اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا موٴقف ہے کہ ضلع میں ایسی کوئی ایمرجنسی نہیں کہ ہفتہ وار چھٹی ہی منسوخ کر دی جائے، انہوں نے ہفتہ وار 2 چھٹیاں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔