22 جون ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام جا ری رہے گا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 40ارب سے بڑھاکر 75 ارب روپے رکھے گئے ہیں،انکم سپورٹ کے تحت 1000 کے بجائے1200 روپے دیے جائینگے ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئے وفاق میں کم سے کم تنخواہ 8 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار اور ترقیاتی اخراجات کو 540 ارب روپے تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ارکان اسمبلی کی تمام مثبت سفارشات کو بجٹ میں شامل کرتے ہو ئے اسحاق ڈارنے کھاد کی فراہمی کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ روز گار کی فراہمی کیلئے پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ پبلک سیکٹر کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔