24 جون ، 2013
حافظ آباد… حافظ آباد میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مہدی آباد میں دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 4زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔