24 جون ، 2013
اسلام آباد…تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمو قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کے ہر آئینی اقدام کی حمایت کرے گی،قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خطاب کے بعد جس میں انہوں نے پر ویز مشرف کیخلاف آرٹیکل6کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا کے ان کے خطاب کے بعد ایوان میں بیان دیتے ہو ئے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔