پاکستان
24 جون ، 2013

نانگا پربت دہشتگردی ،37 مشتبہ افراد حراست میں لے لیا گیا

نانگا پربت دہشتگردی ،37 مشتبہ افراد حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد…نانگا پربت کی پہاڑیوں پر فائرنگ کرکے غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنیوالے دہشت گردوں کی تلاش میں سیکیورٹی فورسز مسلسل حرکت میں ہیں ، پاک فوج ، ایف سی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کیا ہلکاروں نے نانگا پربت کے بیس کیمپ کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے ، بونر نالہ کے اطراف میں بھی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ، مقامی لوگوں سے اس واقعے پر معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ دہشت گرد کارروائی میں بچ جانے والے سیاح اور گائیڈ سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔چلاس سے پچاس کلو میٹر دور دیامر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دہشت گردوں نے دو گائیڈز کو اغوا ء کیا اور گن پوائنٹ پر ان کی مدد سے سیاحوں تک پہنچ کی مدد حاصل کی ، جس جگہ پر دہشت گرد کاروائی کی گئی وہاں اکتالیس غیر ملکی کوہ پیما نانگا پربت کے مختلف علاقوں میں مہم جوئی کررہے تھے۔دہشت گردوں نے غیرملکی کوہ پیماوٴں کے خیموں میں گھس کر فائرنگ گی اور ٹارگٹ کرکے غیر ملکی سیاحوں کو ہلاک کیا ،اس دہشت گرد کارروائی میں دس غیر ملکی سیاح اور دہشت گردوں کااغوا کیا گیا ایک گائیڈ مارا گیا ، جبکہ دوسرا گائیڈ اور ایک سیاح بچ گئے ، بچ جانے والے سیاح اور گائیڈ سے واقعے پر معلومات حاصل کی جارہی ہیں ،دوسری طرف دہشت گردی کا شکار سیاحوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا کر ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے سینے، دماغ اور گردن میں گولیاں ماری گئی تھیں،پاکستانی دفتر خارجہ نے اس واقعے پر مذمت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشت گرد چین اور دوست ملکوں کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :