24 جون ، 2013
اسلام آباد … جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ ان کے موٴکل کو اگر آئین توڑنے کا قصور وار قرار دیا جاتا ہے تو یہ کارروائی ان افراد کے خلاف بھی ہو گی جنہوں نے ایسے اقدامات کی تائید کی۔حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ اس مقدمے سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، کئی پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔