پاکستان
24 جون ، 2013

ساجد قریشی کا قتل: ملزمان کی گرفتاری میں مدد پر دس لاکھ انعام کا اعلان

ساجد قریشی کا قتل: ملزمان کی گرفتاری میں مدد پر دس لاکھ انعام کا اعلان

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا،ان کا کہناہے کہ ایک ملزم کا خاکہ تیا ر کیا گیا ہے اور یہ نادرہ کو دیا جارہاہے ،اس خاکے سے مشابہت رکھنے والے افراد کی تصویریں اور کوائف سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا جبکہ خاکے کی مدد سے ملنے والی معلومات میں پہلے کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد سے تحقیقات کی جائیں گی بعد میں اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں :