پاکستان
24 جون ، 2013

صدرزرداری کا نوازشریف اورشہبازشریف کیلئے آموں کا تحفہ

صدرزرداری کا نوازشریف اورشہبازشریف کیلئے آموں کا تحفہ

کراچی …صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لئے آم کی پیٹیاں تحفے میں بھجوائی ہیں۔ صدر آصف زرداری کی جانب سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو آم کی پچاس پیٹیاں بھجوائی گئی ہیں۔ یہ آم صدر زرداری کے نواب شاہ میں قائم فارم کے ہیں ۔صدر آصف زرداری کی جانب سے آم کی پیٹیاں بلاول ہاوٴس لاہور سے جاتی عمرہ بھجوائی گئیں۔

مزید خبریں :