12 مارچ ، 2012
سڈنی…این جی ٹی…بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحت مند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے ۔اسی مقصد کیلئے آسٹریلیا میں میں سخت جاں جوانوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔نامی مقا بلے کے لیے شرکاء میں غیر معمولی دلچسپی پائی جاتی ہے۔مٹی،کیچڑ ، پانی اور مشکل رکا وٹو ں کو پا ر کر نے کے سخت ترین مقابلے کاآ غا ز رواں ماہ کے آخر میں ہوگا جس کے لیے تیاریوں اور سخت ٹریننگ کا آغاز ہوگیا ہے۔اس کٹھن مقابلے میں لاتعدادلوگ آ گ ،کیچڑسے بھرے گڑھے،برفیلے پا نی سے بھری سرنگ،10ہزار الیکٹرک والٹ اور خار دار تاروں جیسی مشکل رکاوٹیں پا ر کرکے اپنے آپ کو Tough Guy ثا بت کر نے کی بھر پور کو شش کرتے نظر آئینگے۔ اس مقابلے کی مقبولیت کا انداز ہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے کہ مشکل مقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو تا رہتا ہے۔