12 مارچ ، 2012
لاہور … فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اداکار شان زخمی ہوگئے ہیں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاہور میں فلم اچھا گجر کی شوٹنگ جاری تھی کہ ایک ایکشن سین کی فلمبندی کے دوران فلم اسٹار شان تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اداکار شان کو شدید چوٹیں آئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار شان کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔