کاروبار
12 مارچ ، 2012

چین کی ترقی میں سست روی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

چین کی ترقی میں سست روی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

نیویارک … سب سے زیادہ توانائی استعمال کرنیوالے ملک چین کی معاشی ترقی میں سست روی کے باعث ہفتے کے آغاز پر عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ ایشیائی مارکیٹس کے آغاز پر نیویارک خام تیل اپریل کے سودے 77 سینٹس کمی کے بعد 106 ڈالر 63 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اپریل کے سودے 65 سینٹس کمی کے بعد 125 ڈالر 33 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فروری میں چین کا تجارتی خسارہ 31 ارب 48 کروڑ ڈالر ہونے سے چینی کی توانائی کی طلب کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں جو آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔

مزید خبریں :