پاکستان
13 مارچ ، 2012

سلالہ چیک پوسٹ واقعے کے بعد پاکستان میں 9واں ڈرون حملہ

سلالہ چیک پوسٹ واقعے کے بعد پاکستان میں 9واں ڈرون حملہ

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے یہ پاکستان میں 2012ء کا 9واں ڈرون حملہ ہے ، 26نومبر کو پاکستانی چیک پوسٹ سلالہ پر نیٹو کے فضائی حملے کے 55دنوں کے وقفے کے بعد دس جنوری کو پہلا حملہ کیا گیا اور اس کے بعدسے اب تک نو ڈرون حملے ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں2004سے اب تک317ڈرونز حملوں میں تقریباً3070افراد جاں بحق ہوئے۔317ڈرونز حملوں میں اوباما کے دور صدارت میں265حملے کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل کے گاوٴں واکدالائی میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔اطلاع کے مطابق حملے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بتایا گیاکہ امریکی ڈرونز نے افغان سرحد کے ساتھ ایک گاڑی پر نے دومیزائل فائر کیے جس میں چھ افراد کے ہلاک ہوئے۔ برطانوی تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان میں ڈرونز حملوں میں178بچے جاں بحق جب کہ 1263افراد زخمی ہوئے ۔امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وائٹ ہاوٴس پر واضح کیا ہے کہجاسوسی پر مامور طیارے اور عسکریت پسندوں پر حملوں کیلئے امریکی ڈرونز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے حال ہی میں نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں کہا ہیکہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ڈرونز حملے ختم ہونے چاہیے۔

مزید خبریں :